جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم کے سربراہ پنڈت بھوشن بزاز نے وادی کشمیر کی
بگڑتی صورت حال پر شدید تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آج یہاں
وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ وہ ریاست جموں و
کشمیر کے بگڑتے ہوئے حالات کو سنبھالنے کے لئے فوری اقدام اٹھائیں۔ پنڈ ت بزاز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی سمیت تین دہشت گردوں کے
مارے جانے کے ٹھیک اگلے دن سے
وادی میں پولیس کارروائیوں میں ایک سو سے
زیادہ لوگوں کی ہلاکت اور دس ہزا رسے زیاد ہ لوگوں کے زخمی ہونے پر نہایت
افسوس اور دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔ بھوشن بزاز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ صوبہ جموں میں بند کے دوران بڑے بڑے
جلسے ومظاہرے دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن وہاں پولیس یاسیکورٹی فورسیز کے
ہاتھوں ، فائرنگ میں ہلاکتیں نہیں ہوتیں اور اس کے برعکس وادی میں ایک سو
سے زیادہ جانیں تلف ہوگئیں ۔